زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:14جنوری 2017ء)قصور میں درند گی کا شکار ہونے والی بچی زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ننگیال پختون آرگنائزیشن کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین کا جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے لیکر سوات پریس کلب مارچ ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے چیئرمین حیان خان لالا، صدر زاہد علی ، نوید علی ، اعزاز اللہ اور معاذاللہ نے کہا کہ حکومت فوری طور پر زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ یہ ایک وحشیانہ اور ظالمانہ اقدام ہے جس کا ہمارے بچوں پر بھی برا اثر پڑتا ہے ، انہوں نے کہا ایک ہفتہ ہوگیا لیکن حکومت نے ابھی قاتلوں کو گرفتار نہ کیا ، انہوں نے کہا ، تعلیمی نصاب میں جنسی تشد کے حوالے سے مضمون شامل کرنے سے دریغ کریں کیونکہ اس سے مزید فحاشی پھیلی گی ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ قدم اٹھایا تو بچوں کا مستقبل تباہ ہو کر اس طرف راغب ہوجائیگا ، اسلئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس قسم کے مضمون کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے سے دریغ کریں ، انہوں نے کہا کہ اگر یہ قانون سازی کی گئی تو اس کے خلاف ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More