خوازہ خیلہ،رشتہ کے تنازعہ پر 47 سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14 جنوری2017 ) خوازہ خیلہ میں رشتہ کے تنازعہ پر خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ ک علاقہ فقیرہ میں ملزم عبداللہ ولد فرید نے اتوار کے روز اپن رشتہ دار عبدالودود کے گھر جا کر رشتہ نہ دینے پر 47 سالہ مسماۃ جان صبا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے رپورٹ درج کرلی،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گھرانوں ک درمیان رشتہ کے تنازعہ چل رہا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More