سوات میں جاری بیوٹیفکیشن پراجیکٹ اپریل2018 تک مکمل کر لیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:18جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ سوات بیوٹفکیشن پراجیکٹ اپریل2018تک مکمل کر لیا جائے جس میں ہماری کوشش ہے کہ سوات کی خوبصور تی کو مزید نکھارا جا سکیں۔ زما سوات ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پشاور کے علاوہ دیگر تمام اضلاع میں صوبائی حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے جس پر ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ تمام فنڈز مہیا کر دئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سوات بیوٹیفکیشن میں مختلف کام کئے جا رہے ہیں جس میں اندورنی سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے گی جو تقریباً32کلومیٹر پر محیط ہے،اللہ چوک سے لے کر نشاط چوک،رحیم آباد دو جنگی روڈ سے لے کر سہراب چوک ،بائی پاس روڈ کے علاوہ دیگر اندرونی سڑکیں اس میں شامل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ گراسی گراؤنڈ کے لئے6کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں فلڈ لائٹس ،فٹ بال ٹرف کا بچھاناشامل ہیں،اسی طرح ودودیہ ہال جو صوبے کا سب سے بڑا ہال ہے اس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ہال میں تزئین و آرائش کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سوات کے تمام داخلوں علاقوں میں تعمیراتی اور بہتری کے کام کئے جائیں گے جبکہ لنڈاکے چیک پوسٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی،رنگ دے سوات مہم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس مہم میں مینگورہ شہر کو خصوصاً توجہ کا مرکز بنایا جائے گا،دیواروں اور دیگر سرکاری عمارتوں پر خوبصورت آرٹ بنائے جا رہے ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا ہو جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More