لوکل گورنمنٹ سیکرٹریوں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:19جنوری2018ء)لوکل گورنمنٹ سیکرٹریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر حیات اللہ ،فرہان ،محی الدین اور دیگر یونین کونسل سیکرٹریوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ چھ سکیل میں بھرتی ہوئے ہیں اوراے این پی کے دور حکومت میں انہیں چھ سے سات سکیل میں ترقی دی گئی مگر اس کے بعد کسی نے اپ گریڈیشن کی کوشش نہیں کی تاہم گیارہ محکموں میں دس محکموں کے سیکرٹریوں کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا مگر ہمیں پھر نظر اندازکیا گیا ہم سوال اٹھاتے ہیں کہ ہمارے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیوں ہورہاہے ،انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگرصوبوں میں سیکرٹریوں کو چودہ سے سولہ سکیل دیا گیا مگر ہم بدستور اسی پرانے سکیل میں کام کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم چالیس سال سے فرائض انجام دینے کے بعد اسی سات سکیل میں ریٹائرڈہوجاتے ہیں حالانکہ ایک سیکرٹری بیک وقت سترہ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہاہے مگر اس کے باوجود بھی انہیں جائز حق نہیں مل رہاہے ،انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ہم نے حکومت اوردیگر ذمہ داروں سے ساتھ کئی بار ملاقاتیں کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،انہوں نے کہاکہ اگر ان کا جائز مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تو وہ اپنے حق کے حصول کیلئے عدالت جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More