ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے کوئیک اینڈ گرینڈ آپریشن جاری

ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کے اہلکار آپریشن میں باقاعدہ حصہ لے رہے ہیں۔تین دنوں کے دوران ضلع بھرمیں سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 1عدد بندوق ،،3پستول ،56کارتوس برآمد کئے گئے جبکہ اسی دوران 1 مجرم اشتہاری کوگرفتار کیاگیا ،اس کے ساتھ ساتھ ایک کلوگرام چرس اور52مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More