الیکشن2018،ضابطہ کار کے لئے ڈی سی کی صدارت میں اہم اجلاس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23جنوری2018ء) ضلع سوات میں الیکشن 2018ء کیلئے ضابطہ کار وضع کرنے کی خاطر ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی زیر صدارت ایک اجلاس منگل کے روز ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اہم سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریوں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے عہدیداروں کے علاوہ تحصیل اور مقامی سطح کے عہدیداروں نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس کا مقصد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کیلئے بروقت ضابطہ کار وضع کرنا ہے، تاکہ یہ الیکشن منصفانہ، آزادانہ اور غیر جانبدار انہ طور پر دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ دار سیاسی راہنماؤں کی تجاویز کی روشنی میں فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر تمام جماعتوں نے اہم تجاویز پیش کیں اور انتظامیہ کو یقین دلایا کہ شاندار مقامی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی مدد سے آئندہ الیکشن کو ایک مثالی الیکشن بنایا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More