سوات میں 13 اساتذہ تنظیموں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25جنوری2018ء)اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل سے محروم 13 اساتذہ تنظیموں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ ،آج ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے سرکاری سکولوں کی مختلف اسا تذہ تنظیموں نے آ ل ٹیچر ز گر ینڈ الا ئنس کے بینر تلے احتجا جی مظا ہرہ کیا جس میں سوا ت کے تمام سکو لوں کے اسا تذہ،ہیڈ ما سٹرز اور پر نسپلز نے بڑی تعدا د میں شر کت کی ، مظا ہرین نے کہا کہ صو بائی حکو مت منجمنٹ کیڈر کو ون سٹیپ اپ گریڈ یشن میں ٹیچنگ کیڈر کو نظر اندا ز کر کے اسا تذہ اور پر نسپلز کا مزا ق اڑا یا ہے ، جو کسی صو رت قا بل قبول نہیں ، مظا ہرین نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ ون سٹیپ اپ گریڈ یشن سے محروم اسا تذہ کیڈر وں کو فی الفو ر ون سٹیپ اپ گریڈ یشن دے کر ان کی محرو میوں کا اذا لہ کیا جا ئے جبکہ پرا ئمری، مڈل اور ہا ئی سکولوں کی اسا تذہ کو سر وس سٹر کچر کے سا تھ بلا مشرو ٹا ئم سکیل دیا جا ئے ، اگر حکو مت نے اساتذہ کے جا ئز اور دیر ینہ مطا لبا ت کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو اسا تذہ برا دری یکم فر و ری سے کلا سز سے با ئیکاٹ کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More