کبل کے علاقہ ہزارہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام: 30جنوری2018) کبل کے علاقہ ہزارہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے تنگ اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں چوری کی پے در پے وارداتوں کے خلاف اہل علاقہ نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں آئے روز چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے بجائے مقامی لوگوں کو تنگ کر رہی ہے۔ پولیس لوگوں سے مطالبہ کر رہی ہے کہ ملزمان کو حوالہ کیا جائے ۔ ضلعی کونسلر افضل شاہ اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ملزمان کو پکڑ کر علاقہ کے لوگوں کو تحفظ فراہم کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More