کبل میں خودکش دھماکہ،کیپٹن سمیت تین فوجی جوان شہید،سات زخمی

سوات( زما سوات ڈاٹ کام:03فروری2018ء) کبل کے علاقہ شریف آباد میں خودکش دھماکہ کی نتیجے میں تین فوجی جوان شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں آرمی بیس کیمپ کے قریب گراؤنڈ میں خود کش دھماکہ ہوا، خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکار گراؤنڈ میں والی بال کھیل رہے تھے سج کے نتیجے میں تین فوجی جوان شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کر کے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن جہانزیب بھی شامل ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More