پیرامیڈیکل درجہ چہارم ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:6فروری2018)پیرامیڈیکل درجہ چہارم ملازمین کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی عدم فراہمی کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں سیدو ہستپال سے سوات پریس کلب پہنچ گئی ، وہاں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نبی آمین ، ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شیر زادہ بابو جان ، صوبائی جنرل سیکرٹری قیوم زادہ ،آیاز خان ، صدر مصطفی ، جی ایس اختر علی ، نورحسین خادم اور قاری گل روشن نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے ہمارے ساتھ ایچ پی اے کیلئے تین بار وعدے کئے تاہم تاحال وعدوں کو ایفاء نہیں کیا گیا ، جس کے باعث ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کو پورے کے پورے ایچ پی اے فراہم کردیا گیا ہے ، ہم ہسپتالوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، صوبائی حکومت وعدوں کو پورا کرتے ہوئے ہمیں ایچ پی اے دینے کا اعلان کریں بصورت دیگر صوبائی قیادت کے کال پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، سیکرٹری صحت اور دیگر اعلیٰ حکام سے ڈاکٹروں کی طرح پیرامیڈیکل کلاس فور سٹاف کو فوری طور پر ہیلتھ پروفیشنل الاونس دینے کا مطالبہ کیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More