سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف آپریشن،121کنال اراضی واگزار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07فروری2018)ڈپٹی کمنشر سوات کے حکم پر تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف آپریشن کا آغاز ، 121کنال پر محیط 84کروڑ کی سرکاری زمین قابضین سے واگزار ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حُکومت کے ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنرسوات نے تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف آپریشن کا با قاعدہ آغاز کر دیا ہے۔پچھلے دنوں ضلعی ہیڈکوارٹر تحصیل بابوزئی میں 121کنال سرکاری اراضی قابضین سے واپس لے لی گئی، اسی طرح تحصیل کبل میں بھی 15 مرلے سرکاری زمین واگزارکی گئی۔ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مقصد ضلع سوات کو تجاوزات سے پاک کرکے آئندہ ایسے غیر قانونی کاموں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ سوات کے مختلف تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے، جس میں زیادہ کام تحصیل بابوزئی میں ہو چکا ہے۔ اور تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More