سیدو شریف ہسپتال کے مزارعین اور مالکان کا مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07فروری2018) سیدو شریف ہسپتال کو اراضی دینے والے مزارعین اور مالکان کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ ، اکیاسی کنال اراضی زبردستی قبضے میں لیکر زمینداروں کی بے دخلی کی گئی ، ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان اور سابق ڈی سی کے مابین برائے نام معاہدہ ہوا تھا تاہم تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوئی اور زمینداروں ، مزارعین اور مالکان کو ملازمتوں سمیت معاوضے بھی پورا نہیں دیا گیا ، جس کے خلاف احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما شہریار امیر زیب ، اسماعیل بابر ، ضلع کونسلر ارشاد خان ، تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود اور ویلج ناظم برکت علی خان نے کہا کہ ہم زمینداروں اور مالکان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو آمن کی خاطر ہم اپنی فصلیں ختم کردی ہے اور اس طرح لاکھوں روپے کا فصل ختم ہوگیا ، انہوں نے کہا کہ سیدو ہسپتال میں 35کلاس فور ملازمتیں فوری دینے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کریں ، انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ، حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتے ، مزارعین اور زمینداروں کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے زمینوں سے ممبران اسمبلی کے ایما پربے دخلی کی گئی ہے اور اسی صورت میں ہم نے اراضی ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر کے حوالے کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More