سوات میں انڈر23 کھیلوں کے ٹرائلز کا بقاعدہ افتتاح،گرلز کے 13 سپورٹس مقابلے ہوں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10فروری2018) گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر شہاب محمد خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1مینگورہ میں انڈر 23گیمز میں شامل گرلز کھیلوں کے ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح کیا ، اس موقع پر سپورٹس افیسر عبدالسلام ،ڈی ای او سوات شمیم اور فیمل اے ڈی ای او سپورٹس بھی موجود تھے ، اس موقع سپورٹس آفیسر عبدالسلام نے اے سی بابوزئی شہاب محمد خان بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈر 23گیمز دو حصوں میں تقسیم کئے گئے جس میں ایک بوائز اوردوسرا گرلز کا ہے ، انہوں نے کہ میں خود اور سارے کھیلوں کے ایسو سی ایشنوں کے عہدیداروں کا بھر پور کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی چاہئے گرل ہو یا بوائے میرٹ کے بنیاد پر میدان میں اتر آئیں ، انہوں نے کہا کہ جس کسی نے اسمیں لاپرواہی کا مظاہرہ کیااور کسی حقدار کھلاڑی کاحق کسی دوسری کھلاڑی کو دی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ، اے بابوزئی شہاب محمد خان نے کہا ہے ، ضلعی انتظامیہ آپ لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سوات میں کھیلوں کو فروغ دیکریہاں کے بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لے اور اپنے قوم و ملک کا نام روشن کردے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More