ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر،الیون اسٹار فاتح

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15فروری2018) ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،فائنل میچ میں الیون سٹار نویکلے نے نیشنل سٹار کو ایک گول سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کردی ، نیشنل سٹار بہترین کھیل کے باوجود کوئی گھول نہ کرسکی ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم محمد علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، تفصیلات کے مطابق فارم ہاکی گراؤنڈ مینگورہ میں جاری ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا ، ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے 18ہاکی کے ٹیموں نے حصہ لیا تھا ، فائنل میچ نیشنل سٹار ہاکی کلب سیدو شریف اور الیون سٹار ہاکی کلب نویکلے کے درمیان کھیلا گیا جس میں الیون سٹار ہاکی کلب نویکلے نے ایک گول برتری حاصل کرکے میچ جیت لیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم محمد علی شاہ ، ڈسٹرکٹ کونسلران ابن امین ، شوکت علی خان ، ضیاء اللہ جانان اورفضل معبود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم محمد علی شاہ نے سوات میں ہاکی اور دیگر کھیلوں میں تعاون کا وعدہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے ممبران ملک ودان خان ، موسیٰ خان اور دیگر کوکامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد دی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More