سوات کے صحافیوں میں اختلافات اور غلط فہمیاں ختم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15فروری2018)سوات کے صحافیوں کے درمیان تمام تر اختلافات اور غلط فہمیاں ختم ، آئندہ کے لئے مل بیٹھ کر صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا عزم ، گذشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ کے مشترکہ صحافیوں کا اجلاس ہوا ، جس میں ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، یونیورسٹی آف سوات کے ایڈیشنل رجسٹرار محبوب الرحمن اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزئی شہاب محمد خان ، سمیت سوات پریس کلب کے غلام فاروق سپین دادا ، رشید اقبال ، حضرت بلال ماما جی ، شہزاد عالم ، سید شہاب الدین ، سلیم اطہر سمیت تمام ممبران نے شرکت کی ، اس موقع پر صحافیوں نے اپس کے تمام اختلافات اور غلط فہمیاں بھلاکر آئندہ پریس کلب اور صحافیوں کے مفادات کے مشترکہ جدجہد کرنے کاعزم کیا ، اس موقع پر عبدالرحیم ، محبوب الرحمن ،شہاب محمد خان ، رشید اقبال ، حضرت بلال ، سید شہاب الدین اور سلیم اطہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہے اور ان کے کوششوں کے بدولت معاشرے کے مسائل حل ہورہے ہیں ، اگر ان میں نفاق ہو تو معاشرے کی ترقی اور عوام کے مشکلات کا خاتمہ نا ممکن ہے ، اسلئے اپس میں اتحاد و اتفاق قائم کریں اور مل کر علاقے کی خدمت کریں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More