مدین ٹراؤٹ فش ہیچری میں بچہ مچھلی سٹا کنگ مہم کا باقاعدہ افتتاح

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:16فروری2018)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کا مدین ٹراؤٹ فش ہیچری میں بچہ مچھلی سٹا کنگ مہم کا باقاعدہ افتتاح ، ڈپٹی کمشنر سوات نے گذشتہ روز مدین کے گورنمنٹ ٹراؤٹ مچھلی ہیچری کا اچانک دورہ کیا ، جہاں اس نے سرکاری ہیچری کے مختلف یونٹوں کا معائنہ کیا ، ڈپٹی کمشنر سوات کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان ، اے سی بحرین اور ٹی ایم او بحرین بھی موجود تھے ، ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جہان شیر خان نے ڈپٹی کمشنر کو پریزنٹیشن کے ذریعے ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ، بریفنگ میں انہیں ٹراؤٹ کے اقسام اور رواں سال کثیر تعداد میں میں کامیاب افزائش کے بارے میں بتا یا گیا ،ڈی سی سوات نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے زرمبادلہ میں ٹراٹ یہاں کے پھلوں اور سبزیوں کے بعد تیسرا مشہور اوراہم ایٹم ہے ، انہوں نے فشریز محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹراؤٹ کی سرکاری نرخنامہ اپنے محکمہ کی توسط سے مناسب رکھ کر اس مچھلی کو خطیر تعداد میں میں پیدا کریں تاکہ وہ پرائیویٹ فش فارمرز کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو دریا اور ندیوں میں بھی سٹاک کیا جائے ، اس سے لوگوں کو مچھلی کی صورت میں نہ صرف پروٹین سے بھر پور خوراک (Nutrition )ملے گا ، بلکہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اس فیلڈ سے وابسطہ لوگوں کو روز گار کے موقع ملیں گے اور خاطر خواہ آمدنی سے لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی ، اس دوران پرائیویٹ ٹراؤ ٹ فش فارمرز نے بھی ڈی سی سوات کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو اپنے مجموعی مسائل سے اگاہ کیا ، ڈی سی سوات نے ان کے مسائل سن کر ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More