سوات میں چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:18فروری2018)سوات میں چیک پوسٹوں پر سخت تلاشی کے خلاف مینگورہ اور خوازہ خیلہ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ خوازہ خیلہ بازار میں پختون تحفظ موومنٹ اور سول سو سائٹی کی جانب سے ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھاکر مٹہ چوک سے بشام چوک خوازہ خیلہ تک احتجاجی مارچ کیا اور بشام چوک میں احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سوات کے عوام نے امن کے قیام کے لئے جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اور اب سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سخت ترین تلاشی کی وجہ سے عوام عاجز آگئے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سوات میں تمام انتظامی اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں۔ تمام چیک پوسٹوں پر تلاشی کا سلسلہ ختم کرکے علاقائی روایت کا خیال رکھا جائے۔ چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے عمل کو آسان بنایا جائے۔ مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں بھی سول سو سائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بھی مظاہرین نے چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More