ٹی ایم اے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19فروری2018) مینگورہ ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی کے تمام ملازمین نے اپنے جائز اور درینہ مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال، ٹی ایم اے مینگورہ میں پر آمن احتجاج مظاہرہ کیا، اس موقع پر متحدہ مزدور یونین ٹی ایم اے مینگورہ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر ، صدر بخت کرم ، سینئر نائب صدر محمد نواز خان ، جنرل سیکرٹری قری جمیل احمد ، راج ولی ، رسول خان اور دیگر ملازمین نے احتجاج مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہمارے ملازمین کو ماہانہ تنخواہیں بروقت آدائگی نہیں ہوتی ہے ، چارکول کی مد میں ہمارے رقم ابھی تک ہمیں نہیں ملے ہیں ، عیدی الاونس اور ٹائم 8 مہینے کی بقایات ابھی تک ادائیگی نہیں ہو ئی ہیں ، ڈیلی ویجز ملازمین کے مستقلی باقی ہے لہٰذا صوبائی سیکرٹری بلدیات ، تحصیل ناظم ، ٹی ایم او اور وساء کمپنی مینگورہ ہمارے تمام جائز مطالبات فوری طور پر حل کریں ورنہ ہمارا حتجاج کا دائرہ وسیع ہو جائیگا ، ہم کسی سے خیرات نہیں مانگتے بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں اور مزدوروں کا حق زبردستی سے چھین لیں گے ، بعد میں تحصیل ناظم موقع پر احتجاج مظاہر تک پہنچ کر اسی موقع پر ہمارے تین مطالبات فوری طور پر حل کرنے کا علان کردیا ہے اور یونین کے مشران کو تسلی دی ہیں کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ نہ کھڑے ہوں گے ، بعدا زا یونین کے مشران نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ تحصیل ناظم اکرام خان ، ٹی ایم او ، وساء کے سی او اوریونین کے مشران آئندہ مسائل کے حل کرنے کیلئے اجلاس بلایا جائے گا اور تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More