کانجو میں بھاری بھرکم بجلی بلوں کیخلاف صارفین سراپااحتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:22فروری2018)کانجو میں بھاری بھرکم بجلی بلوں کیخلاف صارفین سراپااحتجاج ، ڈھیرئی میں واپڈا آفس کے سامنے ٹاؤن شپ کے مکینوں کااحتجاجی مظاہرہ ، کانجو ٹاؤن شپ کیلئے الگ میٹرریڈر اورلائین مین مقررکرنے کامطالبہ ، صدر حاجی بخت کرم کے قیادت میں مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، واپڈا کی طرف سے صارفین کوبھاری بھرکم بلوں اورکانجوٹاؤن شپ میں میٹرریڈر نہ ہونے اورلائن مین مقررکرنے کیلئے کانجوٹاؤن شپ کے مکینوں نے ٹاؤن شپ ایڈنٹ سوسائٹی کے صدر اورپبلک لیزان کمیٹی کے چیئرمین حاجی بخت کرم خان کی قیادت میں واپڈا آفس ڈھیرئی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاانہو نے کہا کہ واپڈا کیطرف سے بجلی صارفین کیلئے بجلی کے جوبلز ارسال کئے گئے ہیں وہ عوام کے برداشت سے باہرہے ، انہوں نے کہا کہ بھاری بھرکم بلوں کی وجہ غریب صارفین کی اوسان خطاہوگئی ہے۔اور واپڈا کیطرف سے صارفین کے ہاتھوں میں ہزاروں روپے کے بلز تھمادئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے صارفین میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے ، حاجی بخت کرم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ میٹرریڈر میٹرچیک کئے بغیر بلز ارسال کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم واپڈا کیطرف سے ٹاؤن شپ کے مکینوں کیساتھ اس طرح کی مظالم برداشت نہیں کرینگے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ کانجوٹاؤن شپ کیلئے الگ میٹرریڈر اورلائن مین کابندوبست کیاجائے اورجوبھاری بھرکم بلز ارسال کئے گئے ہیں۔ وہ بھی کم کرکے عوام کی پریشانی کم کیاجائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More