سیدو شریف اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے مریض کی جان لے لی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27فروری2018)سنٹرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مریض کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔بلوگرام کے رہائشی ہدایت اللہ کو دل کی تکلیف کی وجہ سے سیدو شریف کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے روٹین چیک اپ ک بعد اسے رخصت کردیا،مریض کے رشتہ داروں کے مطابق انہوں نے اصرار کیا کہ میں دل کا مریض ہوں لہٰذہ مجھے اسپتال میں تھوڑی دیر کے لئے رکھا جائے لیکن ڈاکٹروں نے کہا کہ آپ گھر چلے جائے گھر تک آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق جب مریض کو گھر منتقل کیا جا رہا تھا تو اسے راستے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور واپس اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔لواحقین نے لاش اسپتال میں رکھ کر احتجاج کیا اور نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ دل کے مریض کو ہسپتال میں رکھا جاتا ہے یا آئی سی یو بھیجا جاتا ہے لیکن یہاں ہسپتال میں ڈاکٹر نہیں قصائی بیٹھے ہیں جو انسان کو انسان کے نظر سے نہیں دیکھتے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ، کیجولٹی انچارج شہزاد نورکی طرف سے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن منتشر ہوگئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More