سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر خپل کور میں تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم مارچ2018)سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر خپل کورماڈل سکول میں سول ڈیفنس سوات کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں اچھی کار کردگی دکھانے والوں میں ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی خانخیل ، اے اے سی حامد ، خپل کورماڈل سکول کے ڈائریکٹرو چیف وارڈن سول ڈیفنس محمد علی ، سول ڈیفنس کے الیاس خان اور دیگر نے کہا کہ سول ڈیفنس کے جوانوں کا کردار کسی پوشیدہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے واقعات کے موقع پر یہ جوان اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، اس موقع پر سول ڈیفنس کے الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن ، ڈی پی او سوات اور دیگر اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور یہ واضح کیا کہ ہمیں جو مشکلات تھے اس کاپی حد تک کمی آئی ہے ، انہوں نے کہا ہم اپنے عوام کے خدمت کے لئے کسی وقت تیار ہیں اور عوام کا خدمت ہم پر فرض ہے ، اس موقع پر اچھی کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں کو ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹس سے نوازہ گیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More