مٹہ،فاضل بانڈہ میں آتشزدگی سے دس کمروں پر مشتمل مکان جل کر خاکستر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:02 مارچ2018)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ فاضل بانڈہ میں بجلی شارٹ سرکٹ سے دس کمروں پر مشتمل گھر اور کمروں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ فاتح رحمان ولد زیارت گل کے گھر کے ایک کمرہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے گھر کے باقی کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بعد میں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور آس پاس کے گھروں کو آگ سے بچالیا۔ مالک مکان کے مطابق گھر کے تمام کمروں میں موجود سامان، نقد رقم اور طلائی زیورات جل کر خاکستر ہوگئے اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More