سوات کے علاقے روڑیہ میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05مارچ2018)سوات کے علاقے روڑیہ میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، علاقے میں مریضوں کا معائنہ اور فری دوائیاں تقسیم ، گذشتہ روز سوات کے علاقے روڑیہ میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آر می اور سول ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا ، اس موقع پر 62مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو فری دوائیاں دی گئی جس پر علاقے کے عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو سراہا اور کہا اس طرح کیمپ بار بار لگائیں تاکہ ہم غریب لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے ، اس موقع پر پاک آرمی کے آئے ہوئے افسران نے لوگوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی عوام کی خدمت کیلئے ہے اور ہر قسم کی تکلیف میں پاک آرمی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اسی طرح کے فری میڈیکل کیمپوں کا سلسلہ جاری رہیگا جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More