نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے میدان میں احسن کردار ادا کر رہے ہیں،کمشنر ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15مارچ2018)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے اسکے لئے جتنا بھی کو شش کی جائے کم ہے ، ہمارے ملک میں غربت اور ناخواندگی کے وجہ سے تعلیمی شرح کم ہے لیکن پرائیویٹ تعلیمی ادارے اس کمی کوفورا کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے ، ان خیالات کا اظہار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے ابدالی سکول اینڈ کالج امانکوٹ میں سائنس اینڈ آرٹس کلچر نمائشی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ طلبہ میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تعلیمی اداروں کا فرض بنتا ہے اور آج نمائش نے ثابت کردیا ہے کہ ابدالی سکول کے طلبہ میں ٹیلنٹ موجود ہے انکو ابھار ناضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرپرستی کے بغیر پرائیویٹ تعلیمی ادارے پروان نہیں چھڑ سکتے لیکن محدود وسائل کے باجود ابدالی سکول کے طلبہ نے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ طلبہ غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چھڑ کر حصہ لیں گے ، اس موقع اڈائریکٹر ابدالی سکول اینڈ کالج اختر علی خان نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا شکریہ ادا کیاو ر کہا کہ ہمارے ادارے میں3000طلبہ زیر تعلیم ہیں اورہم محدود وسائل میں فروغ تعلیم کے لئے کو شاں ہے اور ہم امیدرکھتے ہیں کہ انتظامیہ بھی ہمارے بھر پور سرپرستی کریگی، تقریب کے اخر میں نمائشی پروگرام میں اول اور دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ کو انعامات دی گئی اور سکول انتظامیہ کے جانب سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو شیلڈ پیش کیا گیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More