ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں،ڈی آئی جی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19مارچ2018) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈیویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ، ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے ، پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 35مفروران ، 637مشتبہ گان ، 8کلاشنکوپ ، 3ایل ایم جی ،10 رائفل ،63شارٹ گن،144 پستول ،4123کارتوس ، 49 جارجر،24سیفٹی فیوز،4ڈیٹو نیٹر ،4ہینڈ گرنیڈ ،5راکٹ شیل ،1.010 kg بارود،4 خنجر ، 72.912 kgکلوگرام چرس ، 1.927کلوگرام فیون ،2.622 kg کلوگرام ہیروئن جبکہ 8لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More