مٹہ،آتشزدگی سے چار کمروں پر مشتمل مکان خاکستر،دومویشی ہلاک

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19مارچ2018)مٹہ کے علاقہ چنگلالئی میں آتشزدگی سے چار کمروں کے مشتمل مکان جل کر خاکستر ہوگیا،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چنگلالئی میں محمد امان نامی شخص کے مکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا،آگ لگنے سے مکان خاکستر جبکہ دو مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More