سوات میں ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21مارچ2018)سوات میں ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کاا نعقاد ، ٹی بی جیسے مہلک مرض کے خاتمے کے لئے عوام میں شعور اور اگاہی مہم بے حد ضروری ہے ، گذشتہ روز ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر ٹی بی کے خاتمے اور اسکے سدباب لئے سوات پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام سبحانی تھے ، تقریب میں ڈاکٹر رفیع اللہ ، ڈاکٹر ذیشان ، ڈاکٹر ظاہر شاہ ، ڈاکٹر موسیٰ خان ، ڈاکٹر عبدالمنیم ، سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، یونین کے صدر فضل رحیم خان ، سینئر صحافی حضرت بلال ماما جی سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کے لئے عوام میں شعور اور اگاہی مہم نہایت ہی ضروری ہے جس کے لئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عوام میں شعور اجاگر ہوسکیں اور اس موزی مرض کا خاتمہ ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ ٹی بی کا بروقت علاج نہ ہونے پر یہ ایم ڈی آر کا شکل اختیار کرلیتا ہے ، اسلئے اسکے سدباب کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آر کے وجہ اس وقت ملاکنڈ ڈویژن میں 104 مریض ہے جن میں 11جان بحق ہوئے اور یہ بہت مشکل علاج ہے جس پر پندرہ لاکھ روپے تک خرچہ آتا ہے اور اسکا علاج بھی مفت کیا جارہا ہے لہٰذا عوام ہمارے سنٹروں کا رخ کریں تاکہ ان میں مرض کی تشخیص ہوسکیں اور انکا بروقت علاج ہوسکیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More