سوات چلڈرن اکیڈمی نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:22مارچ2018ء) سوات چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈ کالج کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے تقسیمِ انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے شرکت کی، تقریب میں سکول کے بچوں نے نعت،ملی نغمے اور نظمیں پیش کیں جسے موجود شرکاء نے خوب سراہا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل فضل ربی نے کہا کہ پورا سال جو طلبہ و طالبات انتھک محنت کو

اپنا شعار بناتے ہیں وہی امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں اور جو بچے  محنت سے جی چراتے ہیں یا کم محنت کرتے ہیں وہ اس دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سکول کے طلباء و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ کے لئے بھی ایسی ہی محنت اور لگن سے کام کریں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، تقریب میں سکول کے پرنسپل فضل ربی،وائس پرنسپل محمود الحسن،کنٹرولر امتحانات محبوب علی اور سیکشن ہیڈ جلال زادہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ کنٹرولر امتحانات محبوب علی کے مطابق پرائمری اور مڈل سیکشن کے سالانہ امتحان 2018میں کل653طلباء و طالبات میں633کامیاب قرار پائے جبکہ صرف بیس طلباء و طالبات بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے اور نتیجہ 97فی صد رہا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More