سوات بیوٹیفکیشن پراجیکٹ 30 اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا،ڈی سی سوات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:22مارچ2018) ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود نے کہا ہے کہ سوات میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پر کام تیز کردیا ہے اور اسکو 30 اپریل تک مکمل کیا جائیگا ، جس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجائیگا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اے ڈی سی محمد طاہر خان ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم ، چیف آرگنائزر غلام فاروق ، صدر یونین آف جرنلسٹس فضل رحیم خان ، سابق چیئرمین رشید اقبال ، سینئر صحافی محبوب علی اور ددیگر موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور بیو ٹیفیکیشن پراجیکٹ پر کام تیز کردیا ہے اور تمام ٹھیکداروں کو معیاری کام اور بروقت مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے تاکہ اس سے عوام کو فائدہ مل سکیں ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی کو جلد ازجلد یہاں سے منتقل کیا جائیگا جس سے ٹریفک میں مزید بہتری آئیگی جبکہ شہر اور نواحی علاقوں میں پرائیویٹ پارکنگ بھی زیر غور ہیں تاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر کیا جائیں اور یہاں کے عوام اور آنے والے سیاحوں کے مشکلات ختم ہوسکیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More