تحصیل کونسل کا اجلاس،فنڈز کو سکیموں میں استعمال کرنے کا مطالبہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27مارچ2018) تحصیل کونسل بابوزئی کا ماہانہ اجلاس ، تحصیل کونسلروں نے سابقہ اور موجودہ فنڈز کو اسکیموں میں استعمال کرنے کا مطالبہ کیا،تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان کے زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو نائب ناظم / اسپیکر فضل حمید خان نے ممبران کو ایجنڈے کے تحت اظہار خیال کرنے کی دعوت دی ، جس میں ممبران یوسف علی خان ، عبدالکریم ، اختر علی خان ، ڈاکٹر خالد محمود ، شاہد علی خان ، عمرربی ، محمد اقبال کاکا جی ، علی محمد خان ، بونیرے خان ، حاجی محمد انور ، شوکت علی کان اور دیگر نے کہا کہ تمام تحصیل کونسلرز کے ساتھ علاقائی اُمور ، مسائل اور ترقیاتی کاموں پر اعتماد میں لیا جائے ، سالانہ 3بجٹوں کے بقایا جات ، سیونگز اور موجودہ فنڈز کو فوری طور پر بروئے کار لایا جائے ، ممبران نے مزید کہا کہ علاقے میں زنگ آلود پانی کے پائپ لائینوں کو تبدیل نہیں کیا گیا ، فضاگٹ میں غیر قانونی پارک میں زائد فیسوں کی وصولی کا نوٹس لیا جائے ، بیوٹیفیکیشن کیلئے تحصیل کونسلرز سے کٹوتی کی گئی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔تحصیل ناظم اکرام خان نے عملہ پر زور دیا کہ وہ ایجنڈے کے ممبران کو دو روز قبل فراہم کریں ، پی ایف سی فندز دو اقساط میں ملی ہے ، انہوں نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن کیلئے پانچ فیصد کٹوتی کی رقم ناظمین خود خرچ کریں گے ، واسا ء یوسیز میں کام کرتا ہے اس کے حوالے سے تحصیل کونسلرز سے مشاورت کی جائیگی ، اقلیتی فنڈز میں اضافہ کیا جائیگا ، میونسپل کمرشل پلازے کے دکانات جس نے لیز پر لئے ہیں وہ ادائیگی کریں ، 15دنوں میں ادائیگی کرنے والوں کو دکانات حوالے کئے جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More