خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی سوات میں پہلی بڑی کارروائی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28مارچ2018)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی سوات میں پہلی بڑی کاروائی ، مختلف بیکریوں کا معائنہ کیا گیا ، بیکریوں میں صفائی ستھرائی کے ابتر صورت حال اور اسکے علاوہ نان فوڈ گریڈ کلر اور ایکسپائرڈ مواد پایا گیا ،فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مطابق بھاری جرمانے عائد کئے گئے ، جبکہ اس کے علاوہ تمام بیکریوں کو ایمپرومنٹ نوٹسزدیئے گئے ، فراہم کئے گئے وقت میں اگر عمل درآمد نہ کیاگیا تو آئندہ معائنے پر مزید سخت کاروائی کی جائیگی ، کاروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاورفوڈ سیفٹی کے دیگر عملے نے شرکت کی ، اس موقع پر عوام نے ان کی کاوشوں پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ،فوڈ سیفٹی کا عملہ نے کہا کہ ہم روزنانہ بنیاد وں پر اس طرح کی کاروائیوں کو جاری رکھیں گے اور لوگوں کو صاف خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More