سوات میں مسلسل دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے،شدت4.9 ریکارڈ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :31مارچ2018) سوات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 229 کلو میٹر رہی اور مرکز پاک افغان تاجکستان بارڈر بتایا جا رہا ہے،واضح رہے کہ جمعہ کے روز سہ پہر 5 بجے کے قریب بھی 4.3 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جبکہ دوسری مرتبہ رات 11:45 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More