متحدہ مجلس عمل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02اپریل2018)کالج کالونی مینگورہ میں درجنوں افراد دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ۔شمولیتی تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ متحدہ مجلس علم کی پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ہم نے پچھلے ایم ایم اے دور حکومت میں عوام کی بھرپورخدمت ہے ۔ان شاء اللہ آئندہ بھی کامیابی حاصل کرکے عوامی مسائل گھر کی دہلیز پر حل کریں گے ۔ہمارا دامن صاف اور ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔اس موقع پر شامل ہونے والوں کو جماعت اسلامی کی ٹوپیاں بھی پہنائی گئی ۔جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں میں جنرل کونسلر عمران خان ، سید علی خان ریاض خان، عابد،باچاوس خان ، یوسف شاہ ، سلمان خان سمیت دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔شمولیتی جلسہ سے جے آئی یوتھ پی کے 5کے نائب صدر ویلج کونسل کالج کالونی کے ناظم محمد صدیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More