سیکرٹری انفارمیشن قیصر عالم خان سے سوات کے صحافیوں کی ملاقات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02اپریل2018) سیکرٹری انفارمیشن قیصر عالم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اور ریجنل اخبارات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ، سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد جس کی قیادت سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کررہے تھے سے گفتگو میں کہا ، اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، ڈائیریکٹر جنرل انفارمیشن امداد اللہ خان ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان ، چیف آرگنائزر غلام فاروق ، سابق چیئرمین رشید اقبال ، الیکشن کمیٹی کے چیئر مین حضرت بلال ماما جی اور نومنتخب کابینہ بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی اخبارات کے مشکلات سے بخوبی اگاہ ہے اور اشتہارات کی تقسیم منصفانہ بنیاد پر کی جارہی ہے تاکہ ان کے مشکلات کم ہوسکیں ، چیئرمین شہزاد عالم نے قصیر خان کو سوات کے صحافیوں کے مسائل سے اگاہ کیا جس پر قیصر عالم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی صحافیوں کے مشکلات کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور سوات کے صحافیوں نے امن کے قیام کے لئے جو قربانیاں دی ہے وہ قابل ستائش ہے ، اس موقع پر انہوں نے ڈائیریکٹر جنرل انفارمیشن امداد اللہ کو سوات پریس کلب میں کانفرنس ہال سمیت دیگر کاموں کے حوالے سے ہدایت کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More