ریواجی لائسنسوں کے خلاف سوات کمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن سراپا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02اپریل2018) ریواجی لائسنسوں کے خاتمے کے خلاف سوات کمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن سراپا احتجاج بن گئے ، ڈرگ ایکٹ 2017 کے حمایت کرتے ہیں لیکن ریواجی لائسنسوں کا خاتمہ مسترد کرتے ہیں ، یکم مئی سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیدی ، گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کی بیٹے اور مسلم لیگ ن کے رہنما عمر فاروق باچا نے سوات کمیسٹ اور ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن کے صدر رشید اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روز اول سے سوات کیمسٹ اینڈ ڈر گیسٹ ایسو سی ایشن کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اور اب نئے ڈرگ ایکٹ 2017میں ریواجی لائسنس فارم 9-10 کو منسوخ کرکے سوات کے 35سو دکانداروں سے ان کی روزی چھیننے کی کوشش کی گئی ہے جس سے تقریباً ساڑے تین لاکھ مزدور بے روزگار ہوکر ان کے گھروں میں فاقے ہی فاقے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہی لائسنسن سوات کے سٹیٹ کے دور میں جاری ہوئی تھی اور ادغام پاکستان کے بعد معاہدے کے تحت ان کو ریواجی لائسنس میں تبدل کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اس سلسے میں حکام بالا سے بار باررابطے کئے گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ احتجاج پر مجبور ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اور یکم مئی تک ڈیڈ لائن دیتے ہیں اگر 30اپریل تک ہمارے لائسنس بحال نہیں ہوئے تو یکم مئی سے احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور جس میں جو بھی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور حکام بالا ہوں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More