کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچر کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03اپریل2018)کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن کا سوات پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، مظاہر ہ جلوس کی شکل میں ملا بابا پرائمیر سکول نمبر 4سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب کلب پہنچ گئے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن کے صوبائی چیئرمین سلیم جاوید ، جنرل سیکرٹری سعید الرحمن ، این ٹی ایس ٹیچر ایسو سی ایشن کے سوات کے صدر عقل زادہ اور دیگر نے کہا کہ سروس سٹرکچر کا خاتمہ اور سکول بیسڈ پالیسی ہرگز قبول نہیں کرینگے ،ْ قرارداد نمبر 710 اور چھ کلاسوں کے لئے چھ اساتذہ کی پالیسی کا عملی نفاذ کیاجائے ، انہوں نے کہا کہ ٹائم سکیل کے بدلے سروس سٹرکچر کا خاتمہ اور سکول بیسڈ پالیسی کے آڑ میں ٹرانسفر اور دوسرے کیڈرز کو پروموشن پر پابندی ہرگز قبول نہیں کرینگے، اور تعلیم کی بنیاد مضبوط بنانے کے لئے قرارداد نمبر 710 اور چھ کلاسوں کے لئے چھ اساتذہ بمع چھ کمرے کی پالیسی کا عملی نفاذ کیا جائے بصورت دیگر kp صوبہ کے تمام پرائمری اساتذہ سڑکوں پر ہونگے اور تعلیمی ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ اگر دو ہفتو ں کے اندر اندر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو صوبائی سطح پر مجبوراً احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور اگر اس کسی قسم کی نقصان ہوئی موجودہ حکومت اور حکام بالا ذمہ دار ہوں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More