جناح مڈیکل کالج کاخپل کور کے بچیوں کیلئے ایم بی بی ایس سیٹ کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07مارچ2018)جناح مڈیکل ا ینڈ ڈ ینٹل کالج کراچی نے خپل کور فاؤنڈیشن کے بچیوں کیلئے ہر سال ایک ایم بی بی ایس سیٹ کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزڈاکٹر سید طارق سہیل چیئرمین بورڈ اف گورنرجناح مڈیکل ا ینڈ ڈ ینٹل کالج کراچی نے خپل کورفاؤنڈیشن کے گرلز اور بوائز سکولز / کالجز کا دورہ کیا ۔ اس دوران ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن محمد علی نے انہیں ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں انہوں نے ادارے کے آئیندہ لائحہ عمل کے بارے میں بتایا ۔وفد میں ڈ اکٹر سید طارق سہیل کے ساتھ ان کی اہلیہ غزالہ سہیل اورڈاکٹر محمد عالم نے بھی شرکت کی،وفد نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پرڈ اکٹر سید طارق سہیل نے خپل کور فاؤنڈیشن کے بچیوں کیلئے ہر سال ایک MBBSسیٹ کاباقاعدہ اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ان سیٹس کیلئے ٹسٹس سوات میں منعقد کرائے جائینگے۔ جس میں خپل کور فاؤنڈیشن کے قابل اور مستحق طالبات کو MBBS سکالر شپس دئیے جائینگے۔وفد میں موجود ڈائریکٹریس میڈی کیئر سکول آف نرسنگ غزالہ سہیل نے ادارے کی کارکردگی سے متاثر ہو کر خپل کور فاؤندیشن کے بچیوں کیلئے ہر سال نرسنگ گریجویشن کورس میڈی کیئرسکول آف نرسنگ کراچی میں مفت کرانے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کے خپل کور فاؤنڈیشن کے طالبا ت کی جتنے بھی تعداد ہو ان کو نرسنگ گریجویشن کورس مفت کرائی جائیگی ۔ خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور اُمید ظاہر کی کہ ادارے کے ساتھ ان تعاؤن جاری رہے گا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More