مشرف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،اورنگزیب مہمند

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:08مارچ2018) آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر اورنگزیب مہمند نے کہا ہے کہ مشرف ہی ملک موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ان کے دور میں ملک کے بشتر قرضے کم اور ملک ترقی کی راہ گامزن تھا ، انہوں نے یہ بات سوات پریس کلب میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا ک مشرف دور میں ملک کرپشن سے پاک تھا ، ہرطرف ترقی اور خوشحالی کا دور تھا ، پاکستان کے شہری اب بھی پرویز مشرف کی وطن واپسی کا انتظار کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نے ملک کو تباہی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا ، دہشگردی ، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام انتہائی مشکل کی زندگی گزار رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہمارا قائد وطن واپس آکر پاکستانیوں کی قسمت بدل دیگا، اس موقع پر شاہد خان نے پاکستان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ،تقریب سے شاہد خان اور مراد باچا نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More