سیکورٹی فورسز نے دیر اپر اور دیر لوئر انتظامی اختیارات سول انتظامیہ کو منتقل کردیئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10اپریل2018)سیکیورٹی فورسز نے دیر اپر اور دیر لوئر انتظامی اختیارات سول انتظامیہ کو منتقل کردیئے ، اس حوالے سے دیر پائین کے ہیڈکوارٹر تیمر گرہ میں پروقار تقریب ہوئی ، تقریب میں جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل علی اعوان ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ ، ریجنل پولیس آفیسر اختر حیات گنڈاپور ، ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ، اعلیٰ فوجی و سل افسران عمائیدن نے شرکت کی ، میجر جنرل علی عامر اعوان نے اپنے خطاب میں حاضرین محفل کو آگاہ کیا کہ اختیارات کی منتقلی چیف آف آرمی سٹاف کی جانب کئے گئے وعدے اور صوبائی ایپکش کمیٹی کی اکتوبر2017 میں ہونے والے فیصلے پر عمل درآمد کی طرف پہلا قدم ہے ، کئے گئے فیصلے کے مطابق سیکیورٹی اختیارابتدریج ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع یعنی سوات ،ملاکنڈ اور دیگر میں بھی سول ادارون کو بھی منتقل کی جائیں گی اور ضروری مقامات پر پولیس چیک پوسٹس سنبھال لیں گی ، تقریب کے موقع پر دیر کے عمائدین نے سرکاری حکام کو اپنے مکمل تعاون اور امن کے استحکام کے لئے اپنا کردار اداکرنے کا اعادہ کیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More