آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:11اپریل2018 ) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی،جس میں ضلع بھر سے کلرکوں اور پبلک ہیلتھ کے ملازمین نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔مظاہرے سے ایپکا سوات کے صدر علی رحمن ، سینئر نائب صدر اول ملک فضل سبحان، سینئر نائب صدر دوم برکت علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت اپنے تنخواہوں میں ہر سال تین سو فی صد اضافہ کر رہا ہیں۔ اور اپنے شاہ خرچیوں پر سرکاری خزانہ سے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ اور دوسری طر ف سرکاری ملازمین کو 10فی صد اضافے پر ٹرخایا جا رہا ہیں۔ جو کہ ظلم اور ناانصافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کا آخری بجٹ ہیں۔ تو سرکاری ملازمین کے تنخواہوں اور مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائیں۔ ورنہ ائندہ الیکشن میں سرکاری ملازمین اِن ظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف بھر پو ر مہم چلائینگے ۔ ہمارے حل طلب اور جائز مطالبا ت یہ ہے ،تمام ایڈ ہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں شامل کرکے پے سکیل ریوائز کئے جائیں اور موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیں۔ تمام سرکاری ملازمین کو ایک جیسے سکیل دیا جائیں۔ کلرکوں کو سروس کے حساب سے ٹائم سکیل دیا جائیں۔ ہاؤس رینٹ الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائیں۔ اعلیٰ تعلیمی قابلیت پر ایڈوانس انکریمنٹس منظور کیا جائیں۔ اکاؤنٹس کلرکوں کااَپ گریڈیشن مئی 2014 ؁ء سے منظور کرکے اُن کو بقایاجا ت دی جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More