ضلع اپر سوات کے نئے نوجوان نے تحریک کا آغاز کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:18اپریل2018)ضلع اپر سوات کے لئے نوجوانوں نے تحریک شروع کردی، سوات کوہستان یوتھ جرگہ کے نام سے ایک جرگہ تشکیل دیا گیا، جس کا پہلا اجلاس وادی کالام میں منقعد ہوا۔ اجلاس میں سوات کوہستان کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اراکین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع سوات کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کا اعلان ہوچکا ہے، مگر سیاسی دباؤ کے باعث تاحال نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات کوہستان کے تمام یوسیز سے نوجوانوں کو متحرک کریں گے اور یہ ایک غیرسیاسی تحریک ہوگی، پہلے مرحلے میں ہم اپنا قانونی اور آئینی حق مانگ لیں گے اور اپنے مشران کے ساتھ بیٹھ جائیں گے اگر صوبائی حکومت نے ضلع اپر سوات کا فوری نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا تو اگلے مرحلے میں یوتھ جرگہ لائحہ عمل طے کرے گا اور مشترکہ فیصلے کے تحت اپنا کردار اداکریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More