‎کبل ،تحصیل میونسپل کمیٹی نے پاگل اور اوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا

کبل (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 اپریل 2018ء) عوامی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے گذشتہ روز ٹی ایم او کبل عرفان خان اور اختر اقبال کی ہدایت پر ٹی ایم اے اہلکاروں نے توتانوبانڈئی میں آوارہ کتوں کے خلاف اپریشن کیا جہاں پر درجنوں کتوں کو ٹھکا نے لگا دیا گیا جس پر اہلیان علاقہ نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے ٹی ایم اے کبل کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی وجہ سے عام لوگوں خصوصا بچوں کو شدید خطرات لاحق ہوچکے تھے جبکہ بچوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا تھا ٹی ایم اے کبل کے اہلکاروں کی کارروائی سے اکثریت کتے ختم ہوکر خطرات میں کافی حد تک کمی آئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ٹی ایم اے کبل کے جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More