نیب نے محکمہ سوئی گیس سوات کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :20اپریل2018)محکمہ سوئی گیس سوات کے خلاف کنکشن کے حصول میں میرٹ کی خلاف ورزی ،سفارش اور سیاسی اثر رسوخ کے خلاف عوامی شکایات پر میڈیا میں رپورٹ شائع ہوئی جس پر گذشتہ ماہ ایم این اے عائشہ سید نے اس معاملے کو قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھالیا اور کہاکہ سواتی عوام کنکشن کے حصول کے لئے تمام قانونی تقاضوں کو پور ا کرنے کے باوجود کئی کئی ماہ کنکشن کے حصول کے لئے محکمہ سوئی گیس کے دفتر کے چکر لگواتے ہیں مگر وہاں پر صارفین کو ٹرخایا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ ارجنٹ فیس جمع کرنے والے صارفین بھی چار چار ماہ کنکشن کے حصول کے لئے انتظار کرتے رہتے ہیں ۔اب بھی کنزیومر کورٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں صارفین کے شکایات درج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس والے صارفین پر کنکشن کے لئے کھڈے کھوددیتے ہیں مگر وہی کھڈے کئی کئی مہینوں تک کھلے پڑنے کی وجہ سے بچے اور ضعف العمر افراد گر کر زخمی ہوجاتے ہیں ۔عائشہ سید کے اسمبلی فلور پر آواز اٹھانے کے بعد نیب نے ایکشن لیتے ہوئے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ محکمہ سوئی گیس میں جو جو گھپلے اور کرپشن کے ثبوت ہیں نیب کو فراہم کردی جائیں اور انہوں نے نیب کو محکمہ سوئی گیس کے خلاف تمام ثبوت نیب کے حوالہ کردئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More