جنیوا سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی کرکے اپنا حق ادا کردیا،مسرت احمد زیب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:24اپریل2018) ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہا ہے کہ جنیوا سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی کرکے اپنا حق ادا کردیا ، سوات کے عوام کی تاریخی نقل مکانی اور ہجرت سمیت افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پوری دنیا کے سامنے لائی جس پر انہوں نے پاکستان کا شکریہ اد ا کیا ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنیوا میں انٹر نیشنل پارلیمنٹری یونین کے زیر اہتمام چھ روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سیمینار میں سوات دہشت گردی کے دوران ملکی تاریخ کی بڑی نقل مکانی سمیت صوبہ بھر میں 40لاکھ افغان مہاجرین کا بوجھ گذشتہ 40سال سے برداشت کرنے کو اجاگر کیا کیونکہ پورے سیمینار میں مختلف ممالک میں مہاجرین کا ذکر کرکے پاکستان کے خدمات کا ذکرکیا ، جس پر میں نے جھنڈا اُٹھا کر اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، جس پر پورے دنیا کے نمائندوں نے اس کو سہراہا اور آئی پی یو نے اس پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ میں سوات کی بیٹی ہوں اس ملک کی بیٹی ہوں اور اس ناطے اپنے ملک وقوم کی عزت اور وقار کے لئے تمام فورم پر نمائندگی کرکے اپنا حق ادا کرونگی اور یہاں کے عوام کے حقوق کے لئے اواز بلند کرونگی ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More