‎نازیہ اقبال کی دوکم سن بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں گلوکارہ کا 19 سالہ بھائی گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 25 اپریل 2018ء)سوات سے تعلق رکھنے والی پشتوکی مشہورگلوکارہ نازیہ اقبال نے اپنے سگے بھائی پر ان کی دوکم سن بیٹیوں سے زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس پر پولیس نے ان کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔تھانہ روات میں رپورٹ درج کراتے ہوئے نازیہ اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اپنے سگے بھائی کو ان کی 12 اور 8 سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ملزم کی عمر 19 سال بتائی جاتی ہے اوروہ نازیہ اقبال کاحقیقی بھائی ہے۔نازیہ اقبال کا کہنا تھا کہ وہ بحریہ ٹاﺅن میں رہائش پذیر ہیں اور وہ اکثر تقریبات کے باعث جبکہ ان کے شوہر روزگار کے سلسلے میں باہر رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے سگے بھائی کو سوات سے بلا لیا تھا تاکہ بچیوں کی دیکھ بھال کر سکے۔نامور گلوکارہ کے مطابق ان کی بچیاں اکثر شکایت کرتی تھیں کہ ماموں ان کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اور انہیں قتل مقاتلے کی ویڈیوز دکھا کر دھمکاتا ہے کہ اگر کسی کو بتایا تو دونوں کو قتل کر دے گا۔نازیہ اقبال کے مطابق کل صبح انہوں نے اپنے بھائی کورنگے ہاتھوں اپنی بھانجیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑلیا اور شور مچانے پر ان کا شوہر بھی آگیا تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب ڈان اخبار کے مطابق تھانہ روات کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ دونوں متاثرہ لڑکیوں  کا میڈیکل کرالیا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے تاہم  ان کے جسموں سے حاصل شدہ مواد کے پارسل بنا کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے پنجاب فرانزک لیب لاہوربھیج دیا گیا ہے۔ایس ایچ او کو کہنا ہے کہ نازیہ کی مدعیت میں اس بھائی کے خلاف ایف آئی آردرج کی جارہی ہے جبکہ ملزم کاڈی این اے بھی کرایاجائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More