پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ،احتجاجی ریلی

سوات( زما سوات ڈاٹ کام:26اپریل2018)پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ،احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی،اس حوالے سے پیرامیڈیکس نے ڈی ایچ او آفس کے سامنے اجلاس کیا پھر ڈی سی سے ملاقات کی جس کے بعد سوات پریس کلب تک جلوس نکالااوربعدازاں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرخورشید احمد ، چیئرمین حق پرست پیرامیڈیکس صوبہ خیبر پختونخواعصمت اللہ خان اوردیگر نے کہاکہ جعلی ڈاکٹروں اور عطائیوں کیخلاف کارروائی احسن اقدام ہے مگر اس آڑ میں کوالیفائڈپیرامیڈیکس کے کلینکوں پر چھاپے مارنا اور ان کیخلاف کارروائی کرنا کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ کوالیفائڈ پیرامیڈیکس دن رات دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں مگر عطائیت کی آڑ میں ان کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جو محکمہ صحت کی بدنامی کا سبب بن رہاہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے مطالبات کے حوالے سے حکومتی ذمہ داروں سمیت دیگر حکام سے اپیلیں اوردرخواستیں کیں انہیں مسائل سے آگاہ کیا جہاں سے یقین دہانیاں کرائی گئیں تاہم جائز مطالبات کو تسلیم کرانے اور مسائل کے حل کیلئے تمام پیرامیڈیکس متحدہیں ،انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے کو بدنام کرنے والے جعلی ڈاکٹروں اور عطائیوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سامنے لایا جائے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عطائیت کی آڑ میں کوالیفائڈ پیرامیڈیکس کیخلاف کارروائی کا سلسلہ بند کرائے اوراب تک جتنے کوالیفائڈپیرامیڈیکس کے کلینک بند کئے گئے ہیں انہیں کھولاجائے، انہوں نے سروس سٹرکچر اوراپ گریڈیشن کی منظوری پر حکومت کا شکریہ بھی اداکیا،اس موقع پر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سیدوگروپ آف ہسپٹلزکے صدر میاں گل علیم،صدر نرسنگ ایسوسی ایشن سراج خان،نائب صدر فضل حیدر،پرائیویٹ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر خلادمحمو خالداوردیگر عہدیداروممبران بھی موجود تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More