سوات میں خصوصی افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:27اپریل2018)سوات میں خصوصی افراد (گونگے ، بہرے ) نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پریس کلب تک ریلی نکالی ، اس موقع پر اپنے خطاب میں سوات فیڈریشن آف ڈیف کے صدر یوسف علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ خصوصی افراد کا سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ پانچ سے بڑھا کر دس کردیا جائے ۔ خصوصی افراد کے کوٹے پر صحت مند افراد کی بھرتی بند کی جائے ۔ خصوصی افراد کو عمر کی حد میں 15سال کی رعایت دی جائے ۔ گونگے بہرے بچوں کے اساتذہ کو اشاروں کی زبان اور سپیچ تھراپی کے لئے تربیتی ادارہ بنایا جائے ۔ ضلع سوات میں خصوصی بچوں کے تمام سکولوں کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے اور تمام بے روزگار خصوصی افراد کو 15ہزار روپے بے روزگار الاونس دیا جائے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More