یونیورسٹی آف سوات کے بجٹ سے متعلق سفارشات کی منظوری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم مئی2018) فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے آئندہ مالی سال 2018-19 کیلئے یونیورسٹی آف سوات کے بجٹ سے متعلق سفارشات کی منظوری دے دی ہے ، بجٹ کا کل تخمینہ 661.672 ملین روپے لگایا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایف اینڈ پی سی یونیورسٹی آف سوات کا دسواں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان سیکٹر ایف کا نجو ٹاؤن شپ یونیورسٹی آف سوات میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبرا ن ایڈیشنل سیکرٹری فنانس خیبر پختونخوا محمد نعیم ، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا سید محمد سہیل ، ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کے نمائندے سید ثمر سبطین ، بائیو لوجیکل سائنسز یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے ڈین ڈاکٹر میرا عظم خان ، رجسٹرار سوات یونیورسٹی زاہد اللہ ، ناصر شاہین اور محمد خالد نے شرکت کی ، اجلاس میں مالی سال 2016-17 کے اصل اخراجات ، مالی سال 2017-18 کے نظر ثانی شدہ اخراجات اور آئندہ مالی سال2018-19کے اخراجات کے تخمینہ پر تفصیلی بحث کی گئی جس کے بعد ایف اینڈ پی سی نے مالی سال 2016-17 کے اصل اخراجات 326.368 ملین روپے ، رواں مالی سال 2017-18 کیلئے نظر ثانی شدہ 463.431ملین روپے جبکہ آئندہ مالی سال 2018-19کے لئے 661.672 ملین روپے کی منظوری دی ، کمیٹی کی جانب سے منظور کی گئی ان سفارشات کو اب یونیورسٹی آف سوات کے سنڈیکیٹ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا جبکہ بعد ازاں بجٹ سفارشات کی حتمی منظوری یونیورسٹی آف سوات کے سینیٹ اجلاس میں دی جائے گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More