سوات کی 13 ہزار سے زائد خواتین کا نام ووٹر فہرستوں میں شامل نہیں،فافن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :02 اپریل2018) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ( فافن) کی رکن تنظیم کاروان نے جون 2017 سے اپریل 2018 تک ضلع سوات میں شناختی کارڈ سے محروم 19046 خواتین کی نشاندہی کی ہے اور 5764 خواتین کو شناختی کارڈ بنوانے میں معاونت فراہم کی تاکہ ان کا بطور ووٹر اندراج ہوسکے۔تاہم کاروان کے سروے کے مطابق ابھی تک ضلع کی 13282 خواتین کے نام ووٹر فہرستوں میں شامل نہں جسکی بڑی وجہ شناختی کارڈ کا نہ ھونا ہے۔ تنظیم کے طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مہم کے اختتام پر گزشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ذرائع ابلاغ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر شرکاء کو اس حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی شناختی کارڈ بنوانے اور ووٹ کے اندراج کی اس خصوصی مہم کے دوران (فافن) کی رکن تنظیم کاروان کے کارکنان نے ضلع کے 326 شماریاتی بلاکس کوڈ میں گھر گھر جاکر شناختی کارڈ سے محروم اہل خواتین کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کے تعاون سے ان خواتین کے شناختی کارڈ بنانے اور ووٹ کے اندراج کے لیے انہیں گھرکی دہلیزیا قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر پر سہولت فراہم کرانے میں معاونت کی۔تنظیم کے مطابق مہم کے دوران نادرا کا ایک موبائل وین وقتی طور پر دستیاب رہا جبکہ ضلع بھر کے 6 رجسٹریشن کاونٹر پر نادرا اہلکاروں نے بھر پور تعاون کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More