مینگورہ شہرکی خوبصورتی کے بارے میں بڑی خوشبری کا امکان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 مئی 2018ء) تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے شہر کی دکانوں کو رنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک قسم اور ایک سائز کے سائن بورڈ لگائے جائینگے ،اور گڈز اڈوں کو بھی شہر سے باہر منتقل کیا جائیگاجس سے سوات کے ہیڈ کوارٹر مینگورہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوجائیگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،ٹی ایم او احسان اللہ خان ،سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم ،ٹیکسیشن افیسر قیصر خان اور دیگر موجود تھے ،اکرام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر پورے ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر ہے اور یہاں جتنے بھی سیاح اتے ہیں سب سے پہلے انکو مینگورہ شہر نظر اتا ہے اسلئے مینگورہ شہر کی خوبصورتی سے انکو اچھا تاثر ملے گا اس وجہ سے ہماری خواہش ہے کہ مینگورہ شہر کے تمام دکانوں کو ایک جیسا رنگ دینے کے ساتھ ساتھ دکانوں میں ایک جیسے اور ایک کلر اور ڈائزائن کے بورڈ لگائیں تاکہ اس شہر کی خوبصورتی میں مذید اضافہ ہوسکیں اس موقع پر انہوں نے مینگورہ شہر پر ٹریفک بوجھ کو کم کرنے کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کو بھی شہر سے منتقل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں فوری طور پر اشتہار جاری کرکے موزون جگہ کا انتخاب کیا جائیں اس موقع پر صدر عبدالرحیم نے کہا کہ اس سلسلے میں تاجر برادری سے صلاح مشاور ت کے بعد اس پر غور کیا جائیگا اور شہر کی خوبصورت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اس لئے ہم سے جتنا تعاون ہوسکے گا ہم کرینگے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More